آندھرا پردیش کے وزیر صحت ڈاکٹر کے سرینواس نے کہا ہے کہ سرکاری اسپتالوں
میں عصری طبی آلات کے ذریعہ غریب لوگوں کو بہتر علاج کی سہولت فراہم کی
جارہی ہے۔انھوں نے مغربی گوداوری ضلع کے دوارکا تروملا کے ایس پوتے پلی گاؤں کے
پرائمری ہیلت سنٹر کی نئی عمارت کے
افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
ڈسٹرکٹ سنٹرل اسپتال 70 اقسام کے طبی معائنے فراہم کررہے ہیں جب کہ پرائمری
ہیلتھ سنٹرس میں 25 طرح کے طبی معائنے مفت فراہم کئے جارہے ہیں۔سرکاری اسپتالوں میں زچگی پر نئی ماؤں کو فراہم کئے جانے والے این ٹی آر کٹ پروگرام میں توسیع کی گئی ہے۔